10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

آئین میں تبدیلی ؛وسیم خان پی سی بی چیف ایگزیکٹیو آفیسر، مانی


اسپورٹس

10/Dec/2018

News Viewed 1276 times

آئین میں تبدیلی ؛وسیم خان پی سی بی چیف ایگزیکٹیو آفیسر، مانی

آئین میں تبدیلی لا کر  وسیم خان کو پی سی بی کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر بنائیں گے،  مانی

پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ آئین میں تبدیلی لاکر برطانیہ سے آنے والے پی سی بی کے نئے ایم ڈی وسیم خان کو ادارے کاچیف ایگزیکٹیو آفیسربنادیا جائے گا, انھوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی شکست پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے، قبل ازیں احسان مانی نے ایشیا ایمرجنگ کپ کے آخری دن منعقدہ میچزدیکھے اور ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

آگے بھی پڑھیں: کوئی مجھے بڑا بیٹسمین نہ بھی سمجھے تو پرواہ نہیں، اسد شفیق


، انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل فور کے فائنل سمیت 5 میچزکراچی میں ہوں گے، غیرملکی کرکٹرزکے پاکستان آنے سے ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی راہیں کھلنے میں مدد ملے گی

متعلقہ خبریں