26/Jul/2021
News Viewed 1502 times
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے معروف اداکا ر عدنا ن صدیقی موذی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکا ر عدنا ن صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اداکا ر کا کہنا تھا کہ میرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد میں نے خود کو فوری طور پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔
آگے بھی پڑھیں: حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے پر اسکول میں داخلہ نہیں ملے گا
عدنان صدیقی نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران میرے ساتھ رابطے میں رہنے والے تمام افراد بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں۔
اداکارنے اپنے پیغام میں مداحوں کو عالمی وبا سے محفوظ رہنے کی نصیحت بھی کی۔