10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

گندم کی امدادی قیمت1300روپے من مقرراور50ہزار ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری


پاکستان

08/Nov/2018

News Viewed 1860 times

گندم کی امدادی قیمت1300روپے من مقرراور50ہزار ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری

ٓوزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں(ای سی سی)نے 50ہزارٹن یوریاکھاد آمد کرنے کی ہدایت کی جبکہ مزید 50ہزار ٹن یوریا جنوری میں درآمد کی جائے گی،گندم کی امدادی قیمت بڑھاکر1300روپے فی من کرنے کی بھی منظوری دے دی جبکہ پی ایس اوکو فوری طور پر بیل آوٹ کے لیے 60ارب50کروڑفراہم کرنے کی سمری موخر کر دی ہے،پاکستان اسٹیٹ آئل کو سرکلر ڈیٹ کی مدمیں60ارب50کروڑکابیل آؤٹ دینے کی درآمد کو فنانس کرنے کی حامی بھری ہے، اسلامی بنکوں کاکنسورشیم پی ایس او کو 200ارب روپے کی فنانسنگ کریگا۔

مزید پڑھیں:اقوام متحدہ کشمیر میں بھا رتی مظا لم پر تحقیا تی کمیشن تشکیل دے گئی


اسٹیل ملز ملاز مین کی بیواؤں کی اب تک کی رکی ہوئی پنشن ادا کرنے کی بھی منظوری دے دی،ہدایت کی گئی ہے کہ وزارت پیداوار اسٹیل ملز کا مسئلہ مستقل بنیادوں پرکرنے کی تجویزلیکر آئے،اجلاس میں کہا گیا ہے کہ اسٹیل کے ملازمین کی آئیندہ3ماہ کی تنخواہ بھی جاری کی جائیگی،اجلاس میں سارک فوڈبینک میں گندم کا زخیرہ40ہزار ٹن سے بڑھا کر80ہزار ٹن کی منظوری دے دی،

متعلقہ خبریں