10/Apr/2019
News Viewed 1682 times
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو پاکستانی جونئیر ٹیم کا ہیڈ کو چ بنانے کا اعلان کر دیا ہے اور جلد ہی سلیکشن کمیٹی ان سے ملاقات کرے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی یونس خان ہیڈ کوچ بننے کے لیے بہت محنت کر رہیں اور پی سی بی کے مطابق یونس خان ہیڈ کوچ کی ریس میں سب سے آگے ہیں اور ان کی کارکردگی دیکھتے ہوئے پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی سے یونس خان کو ہیڈ کوچ بنانے کا مشورہ دیا ہے سلیکشن کمیٹی اور پی سی بی جلد ہی
یونس خان سے میٹنگ کریں گے اور ان کوہیڈکوچ بنانے پر حتمی بات کریں گے۔
مزید پڑھیں:محمد عامر اب پاکستان کی طرف سے کرکٹ نہیں کھیلے گے
یونس خان پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامزد کھلاڑی ہیں انہوں نے ہیڈ کوچ بننے کے لیے بھاری پیکج پر کام کیا ہے اور آگے بھی کرنے کو تیار ہیں ،اگلے ماہ سلیکشن کمیٹی کی فہرست سے باسط علی کا کنٹیکٹ ختم ہو رہا جس کے بعد یونس خان کے بارے میں حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔
یونس خان 41برس کے ہو چکے ہیں مگر کرکٹ کا جنون ابھی بھی انہیں ویسے ہی ہے جیسا کے پہلے تھا انہوں پاکستان کی طرف سے اب تک 118میچز میں 10099رنز بنائے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے ٹیسٹ میچز میں 34سنچریاں اور33نصف سنچیریاں بنائی ہیں۔