22/Dec/2018
News Viewed 1685 times
تیل کی قیمت میں کمی ہوئی جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
تیل 11 فیصد جبکہ برطانوی خام تیل 11.6 فیصد سستا ہو گیا جس کے بعد اب پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 2 سے تین روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں کمی کے امکان کی خبر سے عوام کو بھی پُر اُمید کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ماہ کے آخر میں حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دو ، دو روپے فی لٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بات کرنا چاہتا ہوں ا اکتوبر میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھ اکتوبر میں ہی عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں،اکتوبرمیں ہی پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا لیکن ہم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں۔ اکتوبر میں جتنی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں حکومت نے آدھی قیمت بڑھائی۔ڈیزل پر لیویز ڈیوٹی 8 سے کم کرکے 6.51 روپے کی۔ ن لیگ کے دور میں پٹرول پر 15 فیصد ٹیکس تھا
مزید پڑ ھیں:تیل و گیس کی تلاش کے لیے اوپن بڈنگ کا فیصلہ
ئی حکومت آئی تو اگست کے آخر میں پٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول پر جی ایس ٹی 15 فیصد سے کم کرکے ساڑھے 4 فیصد کیا گیا تھا۔ اسد عمر نے مزید کہا تھا کہ ہم پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو، دو روپے فی لٹر جبکہ مٹی کے تیل میں تین روپےاور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کمی کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔تاہم اب ایک مرتبہ پھر پٹرول کی قیمت میں دو سے تین روپے فی لٹر کمی کا امکان پیدا ہو گیا جس سے عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔