10/Nov/2018
News Viewed 1765 times
وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد پولیوکے حوالے سے فورس کا اجلاس ہواجس میں نیشنل کو آرڈینیٹرنے اجلاس کو بتایاکہ 2014میں پولیو کینسر 306تھے جو کم ہو کر رواں سال 8رہ گئے،بلوچستان میں3کینسر کا وائرس بھی پشاور کا ہے جب کہ انسداد پولیو مہم ٹیم اور صحت محافظ کے ساتھ تعاون کے لیے خصوصی آگاہی مہم شروعک کر دی ہے،اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ افغانستان میں پولیو کی مکمل وکسینیشن تک پاکستان پولیو کے خطرے سے دو چار رہے گا جب کہ کراچی کا گڈاپ ٹاؤن اور پشاور کے لیے انتہائی حساس اور خطرناک علاقے قردادیے گئے،وزیراعظم عمران خان نے افواج پاکستان سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پولیومہم میں کردارادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم عمران خا ن کا نام مسلم دنیا کی با اثر تر ین شخصیات کی فہر ست میں شا مل
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے سینی ٹیشن کے نظام میں بہتری پر زور دیتے ہوئے3سال کے لئے پولیو کے حوالے سے پی سی ون میں اضافے کی منظوری کی ہدایات کی،اس کے علاوہ وزیراعظم نے افواج پاکستان سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مہم میں کردار ادا کرنے کی بھی ہدایات۔