10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ65پیسے کمی


انٹر نیشنل

04/Dec/2018

News Viewed 1969 times

روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ65پیسے کمی

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں پیر کو 1.65روپے کا اضافہ ہوا

کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 3.6روپے کم ہوکر 136روپے کی سطح پر آگئی تاہم دن کے مختلف اوقات میں ڈالر 137سے 138.55کے درمیان فروخت ہوا اور کاروبار کے اختتام پر قیمت 137.85 روپے کی سطح پر آگئی۔ جمعہ کو 142روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچنے کے بعد ڈالر کی قیمت پیر تک 4.15 روپے تک کم ہوگئی ہے تاہم مارکیٹ میں اب بھی بے یقینی کی صورتحال ہے, فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں سٹہ بازی ہورہی ہے اور ڈالر کی قیمت اتار چڑھاؤکا شکار ہے۔ اسٹیٹ بینک روپے کی قدر کو ایک جگہ مستحکم کرنے اور سٹہ بازی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔, چین کی جانب سے زرمبادلہ فراہم کرنے سے انکار کے بعد آئی ایم ایف واحد راستہ بچا ہے اس لیے اگر آئی ایم ایف کے دباؤ پر روپے کو کسی خاص سطح پر لایا جارہا ہے تو حکومت قوم کو اعتماد میں لے تاکہ بے یقینی کا خاتمہ کیا جاسکے۔ بے یقینی کی صورتحال سے معاشی صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔

آگے بھی پڑھیں:ڈالر ملکی تا ریخ کی بلند تر ین سطح پر جا پہنچا


انہوں نے کہا کہ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر غیر مستحکم ہونے سے اوپن مارکیٹ بھی بے یقینی کا شکار ہے۔ بینک حکومت کی خاموشی کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔ بینکوں میں یومیہ 30 کروڑ ڈالر کا لین دین ہوتا ہے۔ جمعہ کو کوئی بڑی ٹرانزیکشن یا بیرونی ادائیگی کے بغیر ہی روپے کی قدر گرائی گئی, ادھر فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر35پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 137.70روپے سے کم ہو کر137.35روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 137روپے اور قیمت فروخت138روپے پر برقرار رہی۔

متعلقہ خبریں