21/Dec/2018
News Viewed 1765 times
جیمز میٹس نے استعفے کا اعلان صدر ٹرمپ سے اختلافات پر کیا
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، جیمز میٹس نے استعفے کا اعلان صدر ٹرمپ سے اختلافات پر کیا، انہوں نے کہا کہ عہدے سے مستعفی ہونا ہی میرے لیے بہتر ہے دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ وزیر دفاع جیمز میٹس فروری 2019 میں ریٹائر ہوجائیں گے، جیمز میٹس نے اپنی 2 سالہ وزارت کے دوران قابل قدر کارکردگی دکھائی۔ جیمز میٹس نے دوران ملازمت زبردست کامیابیاں حاصل کیں، خاص طور پر جنگی سازو سامان کی خریداری میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا
مزید پڑھیں:برٹش ایئرویز کی پاکستان کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنرل میٹس نے ہمارے اتحادیوں اور دوسرے ممالک کو ان کے ساتھ فوجی ذمہ داریوں میں حصہ ڈالنے میں میری بہت مدد کی۔ صدر ٹرمپ نے جنرل جیمز میٹس کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئے وزیر دفاع کے نام کا اعلان جلد ہو گا۔