05/Apr/2019
News Viewed 2038 times
پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش میں خطاب کے دوران کہا کہ ہم چاہے اب گرفتار ہو جائیں مگر پاکستان کو اس حکومت سے نجات دلائیں گے۔
آصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش میں زولفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی پر جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حکومت کرنے کا کوئی شوق نہیں مگر موجودہ دور حکومت پاکستان کو برباد کر دے گی اور ہم یہ نہیں دیکھ سکتے اپنے ملک کو ترقی کی طرف لے کے جانے کی بجائے یہ ملک کو سالوں سال پیچھے لے کے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:عمران خان اپنی نا اہلی کا الزام اٹھارویں ترمیم پر لگا رہے ہیں:بلال بھٹو
جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے مہنگائی کا طوفان امڈا آرہا ہے اور ابھی تک تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔وزیراعظم عمران خان پاکستان سے غریبی نہیں مٹا رہے بلکہ غریبوں کو مٹا رہے ہیں ۔ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے تمام تر اشیاء میں مہنگائی کا بہران پروان چڑ رہا ہے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم چاہے جیل میں رہیں یا باہر اب عمران خان کی حکومت کا خاتمہ کر کے رہیں گے ۔اسلام آباد میں مرچ کریں گے سڑکوں پر بیٹھے گیں اور جب تک حکومت نہیں جاتی ہم بھی نہیں جائیں گے۔