14/Dec/2018
News Viewed 2168 times
تین ٹیسٹ ،پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی ایک مکمل سیریز کھیلنے پاکستان ٹیم جوہانسبرگ پہنچی ہے، سرفراز احمد کی قیادت میں کھلاڑی مشکل دورے میں بہتر کارکردگی کا عزم کیے ہوئے ہیں۔
آگے بھی پڑھیں: گرین کیپس اُڑان بھرنے کو تیار
جنوبی افریقا سے مقابلے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم جوہانسبرگ پہنچ گئی جہاں وہ کل سے پریکٹس شروع کرے گی, کپتان سرفرازاحمد کا کہنا کہ دورہ مشکل ضرور ہے لیکن اس میں کامیابی ناممکن نہیں، جیت کے لیے کھیل کے تینوں شعبوں میں بہتر کارکردگی دکھانی ہوگی, قومی ٹیم آج جوہانسبرگ میں آرام کرے گی، البتہ کل سے اپنے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی, لیگ اسپنر یاسر شاہ ذاتی مصروفیات کے باعث ٹیم کے ساتھ تو روانہ نہیں ہوئے البتہ چند روز میں جنوبی افریقا پہنچ جائیں گے, واضح رہے کہ پاک جنوبی افریقا سیریزکا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔