31/Dec/2018
News Viewed 1489 times
کنگ شاہ رخ خان نے حال ہی میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک بار کار کا ٹائر چرایاتھا, زرائع کے مطابق شاہ رخ خان نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بار میں اپنی کار میں کہیں جارہا تھا لیکن یہ نہیں بتاؤں گا کہ کہاں جارہاتھا کہ میری کار کا ٹائر پنکچر ہوگیا۔ میں نے ٹائر خود ہی تبدیل کرلیا تاہم اسی وقت کار کادوسرا ٹائر بھی پنکچر ہوگیا گاڑی میں دوسرا ٹائر موجود نہیں تھا لہٰذا میں نے جلدی سے وہاں کھڑی ایک اور کار کا ٹائر نکال کر اپنی کار میں لگالیا اتفاق سے اس کار کا ماڈل بھی وہی تھا جو میراتھا, کنگ خان نے کہا میں ٹائر چرانا نہیں چاہتا تھا لیکن اس وقت صورتحال ایسی تھی کہ مجھے یہ کرنا پڑا ٹائر چرانے کے بعد میں نے کار پر شکریہ کا نوٹ رکھ دیا، تاہم اس کے بعد میں نے کبھی دوبارہ ایسا نہیں کیا۔
آگے بھی پڑھیں: قادر خان موت سے لڑتے ہوئے
کنگ خان نے کہا میں ٹائر چرانا نہیں چاہتا تھا لیکن اس وقت صورتحال ایسی تھی کہ مجھے یہ کرنا پڑا ٹائر چرانے کے بعد میں نے کار پر شکریہ کا نوٹ رکھ دیا، تاہم اس کے بعد میں نے کبھی دوبارہ ایسا نہیں کیا۔