28/Mar/2019
News Viewed 1409 times
پلوامہ حملے سے متعلق ابتدائی رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں رہنے والے غیر ملکی سفارت کاروں کوخطاب دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں غیر ملکی سفارت کاروں کو دیے جانے والے خطاب میں اٹارنی جنرل،سیکرٹری خارجہ،سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے بھی موجود تھے ۔27فروری کو ہونے والے پلوامہ حملے پر غور کیا گیا بھارت کی جانب سے دی گئی رپورٹس پر پاکستان کی حکومت نے خصوصی ٹیم بنائی اور بھارت کی رپورٹس کے مطابق کئی افراد کو گرفتار کیا ۔
مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی دہشتگردی جاری 3 کشمیری شہید
شرکاء کو خطاب میں بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو پلوامہ حملے کا ذمہ دار بتایا جا رہا ہے مگر پلوامہ حملے کے متعلق ملنے والی رپورٹس پر اور سوشل میڈیا سے معلومات حاصل کرکے پاکستان کو بھارتی الزمات سے جلد خارج کیا جائے گا۔
خطاب میں بتایا گیا کہ بھارت سے آنے والی رپورٹس91صفحات پر مشتمل تھی جس کے 6حصے تھے اور ان میں صرف دوسرا اور تیسرا حصہ پلوامہ حملے پر تھا جبکہ باقی حصے بے بنیاد الزمات پر مشتمل تھے۔