18/Dec/2018
News Viewed 2072 times
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل دوستوں سے تعلقات محدود رکھیں یہ کسی نہ کسی طرح آپ کونیچا دکھانے کی کوشش کر سکتے ہیں افسران کے ساتھ تعلقات البتہ بہتر ہونے کے چانسز موجود ہیں۔
ثور: 22اپریل تا20 مئ نزدیکی سفر کا پروگرام بن سکتا ہے اگر سفر کا تعلق کاروباری امور سے ہے تو ضرور کریں ورنہ سفر کا ارادہ بدل دیں، تفریحی کے مواقع میسر آ سکتے ہیں۔
جوزا: 21مئی تا 21 جون عشق و محبت کے معاملات میں سوائے وقت ضائع ہونے کے کچھ حاصل نہ ہو سکے گا البتہ والدین کے فیصلے بسلسلہ رشتہ درست ثابت ہونگے ان کے فیصلے پر سر جھکا لینا بہتر ہے۔
سرطان: 22جون تا23جولائیجائیداد کے معاملات حسب مرضی طے ہونے کی امید ہے مگر اس سلسلے میں بہتر ہے آپ بذات خود دلچسپی لیں دوسروں پر بھروسا کرنا فائدہ مند ثابت نہ ہو سکے گا۔
اسد: 24جولائی تا23اگست سیاست سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے اہم فیصلے جو آپ عرصہ دراز سے بنا رہے ہیں عمل کر لیں حسب مرضی فائدہ حاصل ہو سکے گا، مہمانوں کی آمدورفت کے سبب دن کافی مصروف گزرے گا۔
سنبلہ: 24اگست تا23ستمبر دوستوں سے ہوشیار رہئے چند دوست آپ کی اہم امور میں مخالفت کر سکتے ہیں، دماغ پر فضول خیالات کا غلبہ بھی کچھ زیادہ ہی رہے گا لہٰذا کوئی بھی اہم فیصلہ آج کے دن نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔
میزان: 24ستمبر تا23اکتوبر آج کا دن آپ سے محنت کا طلب گار ہے چھوٹے سے چھوٹے کام کے لیے آپ کو تگ و دو کرنی پڑ سکتی ہے اپنے آپ کو مصروف رکھیں دوستوں سے فائدہ ہو سکتا ہے۔
عقرب: 24اکتوبر تا 22نومبر دوسروں سے فائدہ کی توقع رکھنا فضول ہے، مشترکہ بزنس کرنیوالے حضرات اپنے شریک کاروبار پر بھروسا ہرگز نہ کریں گھریلو معاملات طے کرتے ہوئے شریک حیات کی رائے کو اولیت ضرور دیں۔
قوس: 23نومبر تا22دسمبر لین دین کا کاروبار کرنے والے حضرات سوچ سمجھ کر لین دین کریں، دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی ہرگز نہ کریں اپنے کام سے کام رکھنا ہی آپ کے لیے فائدہ مند ہے۔
جدی: 23 دسمبرتا20 جنوری ملازمت سے منسلک افراد اپنے فرائض میں غفلت ہرگز نہ برتیں یہ نہ ہو کہ آپ کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑ جائے موجودہ کاروبار ہرگز نہ بدلیں دوستوں کا گھر میں آ جانا محدود ہی رکھیں۔
دلو: 21جنوری تا19فروری گھریلو حالات قدرے الجھے رہنے کے بدولت آپ کا دن پریشانی میں گزرے گا دوسروں سے امیدیں وابستہ ہرگز نہ کریں وہ ہرگز آپ کی امیدوں پر پورا اتر نہ سکیں گے۔
حوت: 20 فروری تا 20 مارچ عشق و محبت کے معاملات سے دور ہی رہئے، محبوب سے سخت کلامی کی توقع ہے اپنی رقم کی حفاظت کریں کسی کو بطور قرض رقم ہرگز نہ دیں۔