16/Jan/2019
News Viewed 1775 times
برطانوی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے یورپی یونین سے اخراج کا معاہدہ مسترد کر دیا،برطانوی دارالعلوام میں بریگزٹ معاہدے پر پرووٹنگ ہوئی جس کے دوران 202اراکین نے حق میں جبکہ 432 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
کنزرویٹو پارٹی کے تقریباََ 118 ارکان نے حزب مخالفت کے ساتھ مل کر اس معاہدے کے خلاف ووٹ دیا۔
اپوزیشن لیبرپارٹی کے سر براہ جیریمی کوربن نے وزیراعظم ٹریزامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا ہے اور آج ایوان میں اسے پیش کیا جائے گا۔
اب زرا یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل4کی ٹکٹ کہاں سے ملے گی؟
برطانوی میں یورپی یونین میں رہنے یا اس یونین سے نکل جانے کے حوالے سے 23جون2017کو ریفرنڈم ہواتھا ،جس میں بریگزٹ کے حق میں صرف 52ووٹ جبکہ مخالفت میں48فیصد ووٹ پڑے جس کے بعد اس وقت کے وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کو عہدے سے استفیٰ دینا پڑا۔ کیونکہ وہ بریگزٹ کے مخالف تھے۔