پا کستان سپر لیگ فور کی تیا ریاں


اسپورٹس

02/Jan/2019

News Viewed 1707 times

پاکستان سپر لیگ فور کی تیاریوں کے حوالے سے نینشل سٹیڈیم کے فیز ٹو کا کام تیز کر دیا گیا، انکلوژرز کی چھتوں کا کپڑا ملائشیا سے کراچی پہنچ گیا

پی ایس ایل فور کی تیاریوں کے حوالے سے نیشنل سٹیڈیم کے فیز ٹو کا کام تیزکر دیا گیا ہے۔ انکلوژرز کی چھتوں کا کپٹرا ملائشیا سے کراچی پہنچ گیا۔ کرین کے ذریعے چھتوں کی پائپنگ سمیت انسٹالیشن کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس فر وخت ہو گئے


ملائشین اور چینی انجینئرز تکنیکی مشاورت کیلئے اگلے ہفتے کراچی پہنچ جائیں گے۔ تین لاکھ سکوائر فٹ ٹیفلون کپڑا انکلوژرز کی چھتوں پر انسٹال ہوگا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث کام کی لاگت میں بھی اضافہ ہو گا۔

 

متعلقہ خبریں