10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

کراچی میں پولیس کی درندگی


پاکستان

06/Apr/2019

News Viewed 940 times

کراچی میں پولیس کی درندگی

کراچی کے علاقے میں قائد آباد کالونی میں پولیس مقابلے میں فائرنگ کی زد میں آکر 10 سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا، فائرنگ سے 2 پولیس اور راہگیر بچہ زخمی بھی ہوئے، پولیس نے ایک ملزم کو پکڑ لیا۔

کراچی انڈا موڑ پر پولیس کی فائرنگ کی وجہ سے میڈیکل کی طالبہ نمرہ کی ہلاکت کو اتنا زیادہ وقت بھی نہیں گزراتھا کہ لانڈھی قائد آباد کا سجاد پولیس اور ڈاکووں کی فائرنگ کی زد میں آکر زندگی گنوا بیٹھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سادہ لباس پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر گینسگٹر شیر زمان نے فوری اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی تھی، پھر جوابی کارروائی میں ملزم خود بھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
مزید پڑھیں:پولیس ڈاکوؤں کو پکڑنے میں ناکام
دوسری طرف پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ڈاکٹر اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ سجاد کو سر اور بازو میں دو گولیاں لگی چار سے پانچ فٹ کے فاصلے سے لگیں۔ مقتول سجاد کے گھر والوں نے پولیس پر شک کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں