10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پا کستانی کر کٹر زکی بھر پور مشقیں


اسپورٹس

03/Dec/2018

News Viewed 1104 times

پا کستانی کر کٹر زکی بھر پور مشقیں

نیوزی لینڈ سے تیسرے اور فیصلہ کن معرکے کی تیاری کیلیے پاکستانی کرکٹرز نے بھرپور مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا ابوظبی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی، دبئی میں پاکستان نے اننگز اور 16 رنز سے فتح حاصل کرتے ہوئے سیریزبرابرکردی، اب تیسرے اور فیصلہ کن معرکے کیلیے دونوں ٹیمیں ابوظبی میں مشقیں کر رہی ہیں جہاں پیر سے میدان سجے گا گزشتہ روز ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بلند حوصلہ پاکستانی کرکٹرز کو لیکچر دیا، وارم اپ کے بعد فیلڈنگ سیشن میں کھلاڑیوں نے مشکل کیچ تھامنے کے ساتھ وکٹوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری رکھا انجرڈ فاسٹ بولر محمد عباس کا خلا پُر کرنے کیلیے مضبوط امیدوار شاہین شاہ آفریدی پر کوچز نے خصوصی توجہ دی، بولنگ کوچ اظہر محمود نے انھیں مفید مشورے دیے، حسن علی، فہیم اشرف اور میر حمزہ بھی ایکشن میں نظر آئے۔

مزید پڑھیں:ٹیم کے شا ند ار کم بیک پر مکی آرتھو بھی خو شی سے نہا ل


بیٹسمینوں میں کوچز کی توجہ ٹاپ آرڈر پر مرکوز رہی، محمد حفیظ اور امام الحق نے نیٹ میں طویل سیشن کرتے ہوئے آف اسٹمپ سے باہر جاتی گیندوں پر تکنیک بہتر بنائی، اظہر علی، اسد شفیق اور حارث سہیل نے پیسرز کے بعد اسپنرز کا بھی سامنا کیا،سرفراز احمد اچھے اسٹروکس کھیلتے نظر آئے۔

متعلقہ خبریں