02/Jan/2019
News Viewed 2409 times
26 سالہ ماڈل اور وی جے متھیرا کی کار گزشتہ روز دبئی میں کار حادثے کا شکار ہوگئی، متھیرا نےحادثے کی خبر انسٹاگرام پر دیتے ہوئے اپنی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں, متھیرا نے اپنے ساتھ کار میں موجود اپنی دوست سارہ کی خیریت کی بھی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ان کی دوست کی حالت بھی سنبھل رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے دوستوں کے بارے میں لکھا جنہوں نے اس وقت میں ان کی دیکھ بھال کی۔
اب یہ بھی پڑھیں: قادرخان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
متھیرا نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے ساتھ ہوئے حادثے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کار کو دو ٹرک نے ٹکر ماری تھی تاہم خوش قسمتی سے وہ حادثے میں بال بال بچ گئیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے حادثے کا شکار ہونے والی کار کی تصویر بھی شیئر کی جو بہت ہی بری حالت میں ہے, متھیرا نے حادثے میں بال بال بچ جانے پر خدا کا شکر اداکرتے ہوئے کہا خدا نے مجھے ایک اور زندگی سے نوازا ہے اس کی رحمت ہمیشہ میرے ساتھ ہے۔