10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

قومی ٹیم میں کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوگئے


اسپورٹس

17/Apr/2019

News Viewed 1553 times

قومی ٹیم میں کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کا فٹنس ٹیسٹ 14اپریل کو لاہور میں ہوا تھا اس کے نتائج میں کچھ کھلاڑی اس ٹیسٹ میں فیل ہو چکے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ فیل ہونے والے کھلاڑیوں کو نراش نہیں کیا جائے گا ورلڈ کپ میں فٹنس ٹیسٹ کو زیادہ غور میں نہیں لایا جائے گا لہذا کھلاڑیوں کو ابھی بھی ٹیم میں رکھا جا سکتا ہے اور ورلڈ کپ میں کھیل سکتے ہیں ۔پاکستانی ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ میں وہ کھلاڑی فیل ہوئے جن کی کوئی امید نہیں تھی پی ایس ایل اور دوسرے میچز میں سب سے اچھا کھیلنے والے کھلاڑی اس ٹیسٹ سے نہ نکل سکے۔
مزید جانیں:ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ پر شاہینوں کا خوف طاری
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم آل راؤنڈر کھلاڑی ہیں مگر ان کو جب فٹنس ٹیسٹ میں سیڑھیوں پر دوڑایا گیا تب ان کی لنگڑا کر چلنے کی فوٹیج سامنے آئی لہذا انہیں اس ٹیسٹ میں کامیابی حاصل نہ ہوئی ۔مگر ان کی اچھی پرفامنس کی وجہ سے انہیں ورلڈ کپ میں کھلایا جائے گا۔
حیدرآباد کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین بھی فٹنس میں کامیاب نہ ہو سکے مگر ورلڈ کپ میں انہیں عثمان شنواری اور جنید خان پر فوقیت حاصل ہے۔محمد رضوان فٹنس ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں مگر انہیں 15رکنی ٹیم میں جگہ بنانے میں مشکل ثابت ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں