10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

درخت کی چھال تمام مرہموں سے زیادہ موئثر


انٹر نیشنل

29/Dec/2018

News Viewed 1655 times

کٹے پھٹے زخم، جلی ہوئی جلد، ناسور اور دیگر نشانات ختم کرنے کے لیے مہنگی کریمیں اور لوشن استعمال کیے جاتے ہیں مگر ایک درخت ایسا ہے جس کی چھال سے بنا مرہم ان سب پر حاوی ثابت ہوا جس کی افادیت سائنس نے بھی تسلیم کرلی ہے۔

اب یہ بھی پڑھیں: لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ، بھارت


برطانیہ میں مڈ ایسکس اسپتال کے سینٹ اینڈریو مرکز برائے جلن و پلاسٹک سرجری کے ڈاکٹروں نے سُندر(بِرچ) کے درخت کی چھال سے جیل نما مرہم بنایا ہے جسے استعمال کرکے 86 فیصد مریضوں کے زخم و ناسور روایتی مرہموں کے مقابلے میں قدرے تیزی سے مندمل ہوئے۔ اس کی وجہ درخت کی چھال میں موجود ایک خاص کیمیکل بیٹیولِن پایا جاتا ہے, برطانوی ماہرین نے حال ہی میں مرہم کا فیز تھری (آخری) ٹرائل پورا کیا ہے جو انسانوں پر آزمایا جاتا ہے۔ اکثر مریضوں نے تمام مرہموں اور کریم کے مقابلے میں اسے بہتر قراردیا ہے,ماہرین نے اسے 57 مریضوں پر آزمایا جن کے زخم ٹھیک ہونے میں عموماً تین ہفتے درکار تھے۔ ہر مریض کے آدھے زخم پر روایتی مرہم اور بقیہ نصف پر سُندردرخت کی چھال کا جیل لیپا گیا۔ جہاں چھال کا مرہم لگا اس جگہ کا زخم دوسرے دن سے ہی ٹھیک ہونے لگا۔

متعلقہ خبریں