10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پرتھ ٹیست جیتنے کیلئے بھارت کو 175 رنذ درکار


اسپورٹس

17/Dec/2018

News Viewed 1645 times

آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے بھارت کو 287 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں بھارت نے کھیل کے چوتھے دن کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے۔

مزید پڑھیں: بھارت کا ایشیا کپ 2020 پر اعتراض


پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 243 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد بھارت کو ٹیسٹ جیتنے کے لیے 287 رنز کا ہدف ملا, ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز لوکیش راہل اور مرالی وجے کریز پر آئے تو مچل اسٹارک کے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر راہل بولڈ ہوگئے, 48 کے مجموعی اسکور پر کپتان ویرات کوہلی بھی 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ مرالی وجے 20 اور اجنکایا ریہانے 30 رنز کے مہمان ثابت ہوئے, ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل شروع ہوا تو عثمان خواجہ 41 اور کپتان ٹم پین 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، دونوں بلے بازوں نے 72 رنز کی شراکت قائم کی تو ٹم پین 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

متعلقہ خبریں