10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

طالبان کا بڑا حملہ، 1037 افغان فوجی جان بچانے کیلئے پڑوسی ملک بھاگ گئے


انٹر نیشنل

06/Jul/2021

News Viewed 865 times

طالبان کا بڑا حملہ، 1037 افغان فوجی جان بچانے کیلئے پڑوسی ملک بھاگ گئے

دو شنبے (ڈیلی پاکستان آن لائن) طالبان کی جانب سے آج شمالی افغانستان میں کی جانے والی ایک کارروائی کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز کے 1037 اہلکار جان بچانے کیلئے پڑوسی ملک تاجکستان بھاگ گئے۔

تاجکستان کی بارڈر سیکیورٹی فورس اور قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز طالبان کی کارروائیوں سے بچنے کیلئے 1037 افغان فوجی سات مختلف مقامات سے تاجکستان میں داخل ہوئے۔ تاجکستان کی بارڈر سیکیورٹی فورس نے ایک اچھے ہمسایے کے طور پر اور انسانی ہمدردی کی بنا پر افغان فوجیوں کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت دی۔

آگے بھی پڑھیں: بھارتی پائلٹ ابھی نندن اب ایل او سی پر غور رکھیں گے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مئی کے بعد سے اب تک سینکڑوں افغان فوجی جان بچانے کیلئے تاجکستان میں پناہ لے چکے ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان میں مئی سے غیر ملکی افواج کا انخلا شروع ہوا تھا جس کے بعد سے ہی طالبان کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ
اب تک درجنوں اضلاع پر قابض ہوچکے ہیں۔ کچھ روز پہلے طالبان نے تاجکستان کے ساتھ سرحدی گزرگاہ پر بھی قبضہ کرلیا تھا۔

متعلقہ خبریں