02/May/2019
News Viewed 2292 times
پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے کہا کہ بالی ووڈ اداکاروں کو اکشے کمار سے امن اور اتحاد کا سبق سیکھنا چاہئے۔
ذرائع کے مطابق میکال ذوالفقار نے اپنی فلم ”شیر دل“ کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم پلوامہ حملے کے بعد رلیز ہوئی جس کی وجہ قوم کو لگ رہا ہے کہ ہم نے یہ فلم بعد میں بنائی ہے حوصلہ بلند کرنے کے لیے اسے جلد رلیز کیا گیا ہے مگر نہیں اس فلم پر ایک سال سے کام چل رہا تھا مگر اس کے بارے میں کسی سے بات نہیں کی گئی تھی۔
مزید جانیں:فلم ”اللہ یار اینڈ دی لجنڈ آف مارخور“ کی نیٹ فلیکس پر دھوم
فلم کے رلیز ہونے سے چند دن پہلے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات پیدا ہو گئے تاہم اس کے بارے میں علم نہیں ہماری فلم کی رلیز کی تاریخ جاری کر دی گئی تھی جس کو بدلہ نہیں جا سکتا تھا اور ہم نے یہ فلم بھارت کے ساتھ لڑائی جھگڑے یا جنگ کی بنیاد پر نہیں بنائی بلکہ اس فلم میں امن کی اصلاح دی گئی ہے پاکستان اور بھارتی فلم انڈسٹری ہی ان دونوں ممالک کے درمیان امن قائم کر سکتی ہے۔انہوں نے اکشے کمار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ان حالات میں بھی اکشے کمار ثابت قدم رہے اور میں بالی ووڈ اداکاروں کو یہ کہنا چاہوں گا کہ اکشے کمار سے انہیں امن اتحاد کا سبق حاصل کرنا چاہیے۔