10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

سلمان خان کو نئی مصیبت درپیش


شوبز

11/Apr/2019

News Viewed 1694 times

سلمان خان کو نئی مصیبت درپیش

بھارت کے مشہورو معروف اداکار سلمان خان کو اپنی فلم ’’دبنگ تھری‘‘کی شوٹنگ کے لیے سیٹ 
لگانا مہنگا پڑ گیا ۔

سلمان خان نے اپنی فلم ’’دبنگ تھری ‘‘کی شوٹنگ یکم اپریل سے شروع کردی ہے مگر انہوں نے فلم کی سکرپٹ میں کچھ ایسے علاقے درج کیے جہا ں انکو شوٹنگ کی اجازت نہ مل سکی ۔بھارتی ادارہ
آرکیالوجی سروے نے سلمان خان کو ان کی فلم دبنگ تھری کے دو سیٹ جو کہ مدھیہ پردیش علاقے میں جل محل پر لگائے گئے ہٹانے کا نوٹس دے دیا انہوں نے کہا کہ اس سے قدیم محلوں کی توہین ہوتی ہے ۔ سلمان خان اگر اپنی فلم کے سیٹ وہاں سے نہیں ہٹائے گیں تو ان کی فلم کا لائسنس بھی کینسل کیا جا سکتا ہے جو کہ ان کے لیے بھاری نقصان کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں:صنم سعید نے اپنی تعریف پر عالیہ بھٹ کو جواب بھیج دیا
سلمان خان کی فلم ’’دبنگ تھری‘‘کے ہدایت کار ان کے بھائی اربازخان ہیں۔فلم کی سکرپٹ لکھی جا چکی ہے جس میں اس علاقے کا محل کا زکر کیا گیا ہے اور اگر وہاں شوٹنگ نہ ہوئی تو ان کے لیے کافی مسئلہ نب سکتا ہے فلم کے سیٹ دوبارہ تیار کرنے پڑیں گے سکرپٹ دوبارہ تیار کرنی پڑے گی ۔سلمان خان کی اسی فلم میں نہیں بلکہ پہلے بھی انہیں حکومت کی طرف سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سلمان کی فلم ’’دبنگ تھری‘‘رواں سال دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ خبریں