10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

مسئلہ کشمیر اب حل کیا جائے گا:وزیراعظم عمران خان


پاکستان

10/Apr/2019

News Viewed 1227 times

مسئلہ کشمیر اب حل کیا جائے گا:وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیا ن مسئلہ کشمیر اب او ر نہیں اٹھایا جا سکتا اس کو حل کرنا ہوگا اور خطے میں امن قائم کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر اب بھارت حملہ کرتا ہے تو اس کا جواب پاکستان کی طرف سے بھی دیا جائے گا ۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان جو شروع سے تنازعہ چلا آرہا ہے وہ مسئلہ کشمیر ہے بھارت کشمیر میں امن قائم نہیں ہونے دیتا اور کشمیری اس بات کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتے ہیں پاکستان کی طرف سے کشمیر کی کوئی مدد نہیں کی جارہی ،بھارت کو چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر میں امن قائم کرے خطے میں اپنے آپ امن قائم ہو جائے گا ۔اگر بھارت ایسا نہیں کرتا تو ہم گزشتہ حکومتوں
کی طرح ہاتھ پہ ہاتھ دھرے نہیں بیٹھے گے پاکستان کی طرف سے کشمیر کو مدد جائے گی اور بھارت کو
منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں آئل ٹینک تباہ گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں
وزیر اعظم عمرا ن خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا ہے اور جلد ہی پاکستان میں دہشت گردی کا نام ختم ہو جائے گا جن مدارس پر دہشتگردوں کا قبضہ تھا وہاں فوج نے آپریشن کیے ہیں اور دہشتگردوں کو ہلاک اور گرفتار کر لیا گیا ہے۔بھارت اگر اب بھی پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھے گا تو اس کا جواب دیا جائے گا اور کشمیر میں بھی امن قائم کیا جائے گا۔
عمران خان نے آسیہ بی بی کے بارے میں کہا کہ ان پر مذہب کی توہین کا الزام رائج کیا گیا تھا مگر وہ ثابت نہ ہو سکا اور ابھی تک وہ محفوظ ہیں اور جلد ہی انہیں پاکستان سے باہر بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں