17/Jan/2019
News Viewed 1987 times
زرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے, چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے دور میں نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے برطرف کرنے سمیت کئی اہم مقدمات کے فیصلے کیے, کچھ سیاستدان نااہل ہوئے اور کچھ صادق اور امین کے راستے سے ہی نیچے گرادیے گئے. بطور چیف جسٹس انہوں نے عدلیہ میں بہتری کے لیے بہت اقدامات کیے اور, عوامی مقدمات میں چھٹی کے روز بھی عدالت لگائی, چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 22 مئی 1998 میں بطور لاہور ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے اور 11 فروری 2010 کو سپریم کورٹ میں جج کی حیثیت سے قدم رکھا۔ جسٹس ثاقب نثار نے 31 دسمبر 2016 کو ملک کی سب سے بڑی عدالت کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا, چیف جسٹس جسٹس آصف سعید کھوسہ کل 18 جنوری کو حلف اٹھائیں گے.
مزید بھی پڑھیں:فواد چودری نے کہا کہ مریم اورنگزیب راکھی گلزار لگتی ہیں
چیف جسٹس ثاقب نثار نے 2018 کے عام انتخابات سے پہلے 42 ارب روپے کے جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کا خود نوٹس بھی لیا اور اس پر نیب کو تحقیقات کا حکم بھی دیا, اس مقدمے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری, فریال تالپور اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے نام سامنے آئے.