11/Apr/2019
News Viewed 2251 times
ٹرین کے مسافروں کے لیے ایک نئی پریشانی سامنے آگئی ریلوے نے ٹرین گرین لائن کے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔
ریلوے حکام کے مطابق گرین لائن ٹرین کے کرائے کھانے پینے کی اشیاء کی وجہ سے بڑھائے گئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ مسافر کھانا کھائے یا نہ کھائے ان سے کھانے کے پیسے وصول کیے جائیں اور ان کو ادا کرنے بھی لازمی ہوں گے۔مسافروں کے لیے یہ پریشانی ہے اور اس کی وجہ سے پاکستان ریلوے کی مانگ بھی کم ہو سکتی ہے ۔
مزید پڑھیں:جناح ایکسپریس کے کرایوں میں کمی
ریلوے نے لاہور سے کراچی جانے والی گرین لائن کا کرایہ6500روپے مقرر کر دیا ہے۔کراچی سے اسلام آباد کے درمیان کرائے میں اضافہ کر کے 7000روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ بچوں کی ٹکٹ3850 روپے میں ملے گی۔اگر کوئی مسافر سفر کرنے کے 48گھنٹے پہلے ٹکٹ خریدتا ہے تو اس کے لیے پانچ فیصد رعایت کی جائے گی۔