12/Mar/2019
News Viewed 1811 times
حج درخواستوں کی آج قرعہ اندازی آج شام چار بجے کی جائے گی۔زرائع کے مطابق یہ قرعہ اندازی وفاقی داراحکومت میں کی جائے گی اور جن افراد نے حج کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہوئی ہیں ان درخواست گزاروں کو نتائج بزریعہ ایس ایم ایس کیا جائے گا جبکہ نتائج کی فہرست کو وزارت مزہبی امور کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیا جائے گا۔
زرائع کے مطابق اس مرتبہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جس میں سے ایک لاکھ 7ہزار 526سرکاری اسکیم کے تحت اور 71ہزار 684 عازمین نجی اسکیم کے تحت حجاز مقدس جائیں گے۔
مزید بھی پڑھیں: تین لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پوری زند گی کی نوکری
زرائع کے مطابق حج کے اخراجات وزارت مذہبی امور کی جانب سے چار لاکھ 36 ہزار 975 روپے مقرر کئے گئے جبکہ حاجیوں کو 19 ہزار 451 روپے قربانی کے لیے الگ سے ادا کرنے ہوں گے۔