10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

رکشہ ڈرائیوروں کا معاشی قتل ہو رہا ہے:مجید غوری


پاکستان

26/Apr/2019

News Viewed 1416 times

رکشہ ڈرائیوروں کا معاشی قتل ہو رہا ہے:مجید غوری

حکومت نے لاہور مال روڈ پر رکشہ نہ چلنے کا حکم دے دیا ہے جس پر چئیر مین رکشہ یونین مجید غوری نے تنقید کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔


ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے لاہور ما ل روڈ پر صبح 7بجے سے لے کر شام 7بجے تک کوئی بھی رکشہ نہ چلنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔چئیرمین رکشہ یونین مجید غوری نے اس تجویز کو قبول نہ کیا اور ان کا کہنا ہے کہ ہم احتجاج کریں گے ایسے کس طرح کوئی غریب عوام کے حق مار سکتا ہے۔
مزید جانیں:موبائل کارڈز پر ٹیکس پھر سے بحال کر دیا گیا
مجید غوری کا کہنا ہے کہ یہ سب ایک سازش ہے جس کی وجہ سے رکشہ ڈرائیوروں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔ہم اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور رکشہ ڈرائیوروں کا معاشی قتل نہیں ہونے دیں گے۔اگر حکومت اس پابندی کو ختم نہیں کرے گی تو ہم احتجاج کریں گے۔

متعلقہ خبریں