10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

بھا رت کیلئے ڈریم سال آسڑیلیاکیلئے خوفناک ثا بت ہوا


اسپورٹس

01/Jan/2019

News Viewed 1673 times

پاکستان، جنوبی افریقا، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے لیے یہ سال ملی جلی کارکردگی کا سال ثابت ہوا۔

سال 2018 کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم چھائی رہی، جب کہ آسٹریلیا کے لیے یہ سال خوفناک ثابت ہوا، اسی طرح پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور سری لنکا کی کارکردگی ملی جلی رہی تمام ٹیموں کی کارکردگی کا سالانہ چارٹ دیکھا جائے تو اس پر سرفہرست بھارتی ٹیم موجود ہے جس نے اپنی کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھا اور ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست ہے اسی طرح آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، پاکستان، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی کارکردگی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی بھارتی کرکٹ ٹیم نے سال 2018 کا آغاز آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن سے کیا جو سال کے اختتام تک برقرار رہا، اس سال بھارت نے جنوبی افریقا میں پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز اپنے نام کی اور انگلینڈ کو بھی اس کی سرزمین پر سیریز میں شکست دی بھارت نے 2018 کا ایشیا کپ بھی اپنے نام کیا اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھی کامیاب رہی۔

مزید پڑھیں:جنوبی افریقا جیت کے قریب، سنچورین ٹیسٹ


اس سال بھارت نے مجموعی طور پر 14 ٹیسٹ کھیلے جس میں 7 میں کامیابی اور 7 میں ناکامی کا سامنا رہا، اسی طرح 20 ایک روزہ میچز میں 14 میں کامیابی، 4 میں شکست اور 2 بے نتیجہ رہے محدود اوورز کے فارمیٹ میں بھارت نے 19 میچز کھیلے جس میں سے 14 میں کامیابی، 4 میں ناکامی اور ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا آسٹریلیا کے لیے سال 2018 ناکامیوں اور تنازعات کا باعث بنا رہا، سال کے آغاز پر دورہ جنوبی افریقا کے دوران بال ٹیمپرنگ پر ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور بلے باز بین کرافٹ کو پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے بعد دورہ انگلینڈ پر بھی آسٹریلیا کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا جہاں انگلش ٹیم نے کینگرو کو 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کیا۔

متعلقہ خبریں