26/Jul/2021
News Viewed 1353 times
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی پر تشدد اور دھاندلی کا سہارا لینے کا الزام عائد کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا الزام عائد کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آزادکشمیرکے انتخابات میں تشدد اوردھاندلی کاسہارا لیا جب کہ الیکشن کمیشن انتخابی قواعدکی خلاف ورزیوں پر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا۔اس کے باوجود پہلے سے 3 نشستیں زیادہ لےکر آزاد جموں کشمیر میں پی پی 11 نشستوں کے ساتھ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی، مجھے بہترین جدوجہد کرنے والی پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر پر فخر ہے۔
آگے بھی پڑھیں: ن لیگی رہنما عطاتارڑ اور ان کے 3ساتھیوں کی ضمانت منظور
خیال رہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کر لی جس کے بعد وہ باآسانی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔