16/Oct/2018
News Viewed 2554 times
جاپان میں کام کرنے کے اوقات بہت طویل ہوتے ہیں لیکن کچھ کمپنیوں کو احساس ہو گیا ہے کہ کام کرنے کے طویل اوقات کار کی وجہ سے ان کے ملازمین کے کام کرنے کی صلاحیت میں کمی ہو رہی ہے۔
ایسی ہی ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو سونے پر آمادہ کرنے کےلیے ایک انعامی سلسلے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت نیند پوری کرنے والے ملازمین کو پوائنٹس دئیے جائیں گے۔ یہ پوائنٹس مختلف کیفوں اور کیفے ٹیریاز میں استعمال کیے جا سکیں گے۔
انگریزی خبر:جاپانی کیفے روبوٹ استعمال کر کے معذور لوگوں کے لئے ملازمت فراہم کرتا ہے
انعامی سلسلے میں شامل ہونے کے لیے ملازمین کو اپنے موبائل میں نیند کے تجزیے کی ایک ایپلی کیشن انسٹال کر کےا س کا ڈیٹا کمپن کے ساتھ شیئر کرنا پڑےگا۔ اس ڈیٹا سے پتا چلے گا کہ ملازمین رات کو کتنی دیر تک سوئے ہیں۔ کریزی کو امید ہے کہ اس طرح اُن کے ملازمین کا طرز زندگی، عادات، صحت اور کام کرنے کی صلاحیت بہتر ہوگی۔
نیند کےتجزیے کے لیے ملازمین کو اپنے سمارٹ فون میں ایپلی کیشن چلا کر سمارٹ فون کو بستر کے ساتھ رکھنا ہوگا۔
ٹوکیو کی ایک کمپنی کریزی، جو شادی کی تقریبات کا انتظام کرتی ہے، نے اپنے ملازمین کو زیادہ دیر سونے پر آمادہ کرنے کے لیے ، نیند پرانعام کا اعلان کیا ہے ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: پرویز مشرف کو خطرناک بیماری لاحق
کمپنی نے ایک دوسری کمپنی ائیر ویو کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ ائیر ویونیند کا تجزیہ کرنے کی ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتی ہے اور یہ کریزی کے ملازمین کی نیند کا جائزہ لے گی۔