10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

وزیراعظم عمران خا ن نے کیا بڑا فیصلہ


سیاسی

19/Apr/2019

News Viewed 2290 times

وزیراعظم عمران خا ن نے کیا بڑا فیصلہ

وزیر اعظم عران خان نے ملک و قوم کی ترقی کے لیے اعلان کیا کہ جو بھی وزیر ملک کے لیے فائدہ مند ثابت نہ ہوا اسے میں تبدیل کردو ں گا۔



ذرائع کے مطابق اورکزئی میں عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج سے 27سال پہلے اس علاقے میں آیا تھا اور اس وقت اس علاقہ میں دہشت گردی عام تھی میں اس وقت بھی یہی کہتا تھا کہ فوج کو ان علاقوں میں نہ بھیجا جائے کیونکہ اس وقت امریکا دہشت گردوں کا پورا ساتھ دے رہا تھا۔
مزید جانیں:قومی کرکٹ ٹیم کی روانگی سے پہلے وزیراعظم سے ملاقات
مگر اس کے باوجود فوجوں کو ان علاقں میں بھیجا گیا اس میں فوج کی کوئی غلطی اس وقت کے حکمران ہی ایسے تھے جو امریکا کی مانتے تھے اور اپنی فوج کو دہشتگردوں کے علاقے میں روانہ کرتے تھے مگر اب ایسا نہیں ہے ہمارا ملک دہشت گردی سے پاک ہے اگر کسی جگہ دہشتگردی کی افواہ ملتی تو ہماری فوج اس پر کاروائی کرتی ہے ۔
میں پشتون لوگوں کی تکلیف سمجھ سکتا ہوں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر اب ایسا نہیں ہوگا ملک کو خوشحالی کی طرف لے کے جانا میرا فرض ہے اس فرض کو نبھانے کے لیے مجھے ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو اس کام میں کوتاہی نہ برتیں اور ہر طرح سے ملک وقوم کا ساتھ دیں۔
عمران خان نے کہا کہ اورکزئی بہت خوبصورت علاقہ ہے اور یہ سیاحوں کے لیے بہت مفید جگہ ہے اب ہم اس کو اور زیادہ بہتر کریں گے اور سیاحوں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی نہ ہی یہاں کے رہائشی کسی مشکل میں پڑیں گے ۔ان تمام کاموں کے لیے مجھے ایسے وزراء کی ضرورت ہے جو ملک کے فائدہ مند ثابت ہوں اگر ایسا نہ ہو سکا تو میں وزیر تبدیل کرنے میں دیر نہیں کروں گا۔

متعلقہ خبریں