07/Jul/2021
News Viewed 1014 times
نئی دہلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ، دلیپ کمار کو انڈین فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈ دادا صاحب پھالکےسے بھی نوازا گیا۔
لیجنڈ اداکار دلیپ کمار شہنشاہ جذبات کے لقب سے مشہور تھے ، انہوں نے دیوداس، سنگ دل سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
دلیپ کمار کو شہنشائے جذبات کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے ، دلیپ کمار کا اصلی نام یوسف خان تھا وہ 11 دسمبر 1922 کو پشاور کے محلہ خداداد میں لالہ غلام سرور کے ہاں پیدا ہوئے۔ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ 1935 میں ممبئی ( جو ان دنوں بمبئی تھا) کاروبار کے سلسلے میں منتقل ہوئے۔انہوں نے فلم جوار بھاٹا سے ڈیبیو کیا اور پھر قریب پانچ دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کیا ۔
آگے بھی پڑھیں: بھارتی پائلٹ ابھی نندن اب ایل او سی پر غور رکھیں گے
دلیپ کمار کو بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈ دادا صاحب پھالکے سے بھی نوازا گیا ۔ حکومت پاکستان نے بھی دلیپ کمار کو پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا تھا ۔
دلیپ کمار کافی عرصہ سے علیل تھے ، وہ آج صبح 98برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے ۔