10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنا اس کو بند کرنے کی سازش ہے


پاکستان

01/Apr/2019

News Viewed 1498 times

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنا اس کو بند کرنے کی سازش ہے

چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنا ایک بڑی سازش ہے جو کہ اس پروگرام کو ختم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ غریب عوام کے دشمن ہیں۔
ٹھٹھہ اور سیہون میں بینظیر انکم سپورٹ کی طرف سے رقم نا میلنے پر خواتین احتجاج کر رہی ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت سمجھتی ہے اس پروگرام سے پیسہ ضائع ہو رہا ہے مگر میرا ماننا ہے کہ اس سے قوم کی خوشحالی برقرار ہے اس پروگرام سے نہ صرف خواتین طاقت ور ہو رہی ہیں بلکہ ملکی معشیت کو بھی طاقت مل رہی ہے۔
مزید پڑھیں:پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات کے نتائج جانئیے
مزید پڑھیں:پاکستان کواس وقت فوجی عدالتوں کی ضرورت نہیں:فواد چوہدری

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنا ایک سازش ہے سب سے پہلے اس کا نام تبدیل کیا جائے گا پھر اس کی رقم کم کردی جائے گی اور آہستہ آہستہ پاکستانی عوام کا اس پروگرام سے رجحان کم ہوگا اور پھر اس پروگرام کو بند کر دیا جائے گا۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ارسا سندھ کے ساتھ ناانصافی کر رہا ہے ،وفاقی حکومت کے رویے کی وجہ سے ہمیں ترقیاتی کام میں تنگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں