10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

یومِ آزادی سمیت دیگر چٹھیاں ختم


پاکستان

02/Jan/2019

News Viewed 1913 times

سندھ میں تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل کردیے گئے جب کہ یوم آزادی سمیت دیگر تعطیلات بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے, صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے, زرائع کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں یوم کشمیر، یوم پاکستان، یوم آزادی، عرس شاہ عبدالطیف بھٹائی، عید میلاالنبیؐ اور 11 ستمبر کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ یوم کشمیر، یوم پاکستان اور یوم آزادی جوش و خروش سے منانے کا بھی فیصلہ کیا گیا, اجلاس میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے جس کے تحت اسکول اور کالجز کے اوقات صبح ساڑھے 8 سے دوپہر2 بجے تک ہوں گے جب کہ اساتذہ اسکول اور کالجز میں 3 بجے تک رکنے کے پابند ہوں گے۔

آ گے بھی پڑھیں: سرکاری اورنجی سکولز کی تعطیلات میں مزید اضافہ


اجلاس میں موسم گرما کی تعطیلات مئی اور جون میں کرنے اور کالجز میں نیا تعلیمی سال جولائی کے بجائے اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں