13/Jul/2021
News Viewed 1201 times
شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اور اولمپئن نوید عالم انتقال کرگئے۔ معروف کھلاڑی کے انتقال کی تصدیق ان کے خاندان کی جانب سے کردی گئی ہے۔
آگے بھی پڑھیں: یونس خان پاکستانی جونئیرٹیم کے ہیڈ کوچ بنیں گے
نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق ہاکی کے سابق کوچ نو ید عالم بلڈ کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے اور کچھ روزسے شوکت خانم ہسپتال میں زیر علا ج تھے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سندھ حکومت کی جانب سے سابق کوچ کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔