10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ملک بھر میں آج شبِ برات کی تیاریا ں جاری ہیں


پاکستان

20/Apr/2019

News Viewed 1871 times

ملک بھر میں آج شبِ برات کی تیاریا ں جاری ہیں

پاکستان میں آج شبِ برات کا تہوار پورے جوش خروش سے منایا جائے گا عباد ت کے لیے مسا جد ، عبادت گاہوں کو تیار کیا گیا ہے۔


ملک بھر میں آج شبِ برات عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔آج کی مقدس رات میں عبادت کرنے کے لیے مساجد،گھروں اور عبادت گاہوں میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ملک بھر میں اس رات کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں ۔یہ رات بہت فضیلتوں بھری رات ہے اللہ پاک اس رات مغرب کے وقت سے لے کر صبح طلوع فجر تک اپنے بندوں کو رحمتوں سے نوازتا ہے ۔
مزید جانیں:شبِ برات فضیلتوں بھری رات ہے
آج کی رات ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظام کیے گئے ہیں مساجد اور عبادت گاہوں کے باہر کسی غیر متعلقہ شخص کو جانے کی اجازت نہیں ہے ۔مساجد ،عبادت گاہوں اور قبرستانوں کے باہر پولیس والوں کی وسیع تعداد ہے۔خواتین گھروں میں عبادت کرتی ہیں جبکہ اس کے ساتھ کچھ عبادت گاہوں میں خواتین کے لیے پردے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔شبِ برات کی رات طاق راتوں میں سے ایک رات ہے اس رات میں نوافل ادا کرنا نبی کریم ﷺ پر درود شریف بھیجنا اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا خدا اور اس کے بندے میں موجود دنیاوی چیزوں کو ہٹا دیتا ہے ۔

متعلقہ خبریں