06/May/2019
News Viewed 2667 times
ہالی ووڈ فلم ”اوینجرز“ اب تک تمام فلموں سے زیادہ بزنس کر چکی ہے اور اس کا حال ہی میں رلیز ہونے وال پارٹ ”اوینجرز اینڈ گیم“ اب تک باکس آفس پر حکمران ہے۔
اوینجرز اینڈ گیم نے اب تک کافی فلموں کا ریکارڈ توڑا ہے مگر حال ہی میں بلاک بسٹر فلم ٹائیٹینک کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے اور ابھی تک اس فلم کی مانگ جاری ہے سینما گھروں میں دیکھی جا رہی ہے۔کیپٹن امریکا، بلیک ویڈو،ہلک اور آئرن مین جیسے سپر ہیروز کا جادواب تک عوام کے سر پر سوار ہے اور اس فلم نے اب تک 2بلین ڈالر ز سے زائد کا بزنس کر لیا ہے اور ابھی تک فلم دنیا بھر میں دیکھی جا رہی ہے۔فلم
اوینجرز اینڈ گیم سپر ہیروز کی چلنے والی سیریز ”اوینجرز“کی حالیہ رلیز ہونے والی فلم ہے اور اس فلم نے دو ہفتوں میں لاگت سے زائد کا بزنس کر لیا ہے اور ابھی تک اس کا بزنس جاری ہے۔
مزید جانیں:ہالی ووڈ فلم ”اوینجرز اینڈ گیم“ کا حیران کن بزنس
فلم ”اوینجرز اینڈگیم“ پر 356ملین ڈالر کی لاگت آئی مگر اب تک یہ اپنی لاگت سے زائد پیسے کما چکی ہے اور 2ارب کا بزنس کر چکی ہے۔فلم اوینجرز اینڈ گیم ابھی تک فلم ”اواتار“ کا ریکارڈ نہیں توڑ سکی 2009میں رلیز ہونے والی جیمز کیمرون کی فلم ”اواتار“ نے 2.7بلین ڈالر ز کا بزنس کیا تھا جو کہ اب تک کی سب سے بڑی اور حیران کن کمائی ہے۔اوینجرز اس فلم کا ریکارڈ تو نہیں توڑ سکی ابھی تک مگر اس کے قریب ضرور ہے اور شاید جلد ہی اس کا بھی ریکارڈ ٹوٹ جائے۔