03/Dec/2018
News Viewed 1831 times
ابوظہبی کی پچ بیٹنگ کے لئے سازگار دکھائی دیتی ہے،سرفراز احمد
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جارہے آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد عباس کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ محمد عباس فٹ نہیں لہذا آفریدی ٹیسٹ میچ کھیلیں گے جب کہ ابوظہبی کی پچ بیٹنگ کے لئے سازگار دکھائی دیتی ہے
یہ بھی پڑھیں:ایم ڈی پی سی بی کے لیے 9 امیدوار شارٹ لسٹ
کیوی کپتان کین ولیم سن کا کہنا ہے کہ پچ بیٹنگ کے لیے بہتر ہے اس لیے پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، نیل ویگنز کی جگہ ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی کی جگہ 34 سالہ اسپنر ویل سمروائیل کو شامل کیا گیا ہے۔