07/Dec/2018
News Viewed 1911 times
اموربالی ووڈ اداکارہ پیکا پڈوکون نے مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا, زرائع کے مطابق اداکارعامر خان ان دنوں اپنے ڈریم پراجیکٹ مہا بھارت کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں وہ بھارتی دیومالائی کردار کرشنا کا کردارادا کریں گے جب کہ عامر نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم میں دروپتی کے کردار کی پیشکش کی تھی تاہم دپیکا نے مہابھارت میں دروپتی بننے سے انکار کردیا اورعامر خان کی پیشکش ٹھکرادی۔
مزید بھی پڑھیں:سلمان خان اور دپیکا امیر ترین شخصیات میں سر فہرست
دپیکا کے دروپتی کے کردار کی پیشکش ٹھکرانے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے تاہم عامر اور دپیکا کے مداح یہ خبرسن کر افسردہ ہوگئے ہیں کیونکہ دونوں کے مداحوں کی شدید خواہش تھی کہ عامر اور دپیکا ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئیں, واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون بہت جلد ہدایت کارہ میگھنا گلزار کی فلم کی شوٹنگ کاآغازکریں گی جس میں وہ تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خاتون لکشمی اگروال کے کردارمیں نظر آئیں گی۔