08/Nov/2018
News Viewed 2010 times
تو ہین رسالت کیس میں بر ی ہونے والی آسیہ بی بی کو ویمن جیل ملتان سے رہا کر دیا گیا،آسیہ بی بی کی رہا ئی کی روبکار بدھ کو ملتان جیل حکا م کو موصول ہو ئی تھی ،جس کے بعد اس کو رہا کردیا گیا،رہا ئی کے بعد آسیہ بی بی کو سیسناطیارے کے ذریعے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا،31اکتوبر کوسپریم کورٹ نے تو ہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کی سزائے موت کا لعدم قرار دیتے ہو ئے اسے بر ی کر نے کا حکم دیا تھا ،آسیہ بی بی پر الزام تھا کہ اس نے جون 2009میں ایک خا تون سے جھگڑے کے دوران نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کر تے ہوئے تو ہین آمیز کلمات ادا کیے ۔
یہ بھی پڑھیں :تو ہین رسا لت کیس میں سپر یم کورٹ نے آسیہ مسیح کو بری کر دیا
احتجاج اور دھر نا ختم ہو نے کے بعد حکومت نے شر پسندعنا صر کے خلاف کر یک ڈاؤن شروع کیا اور اب تک جلا ؤ گھیراؤ میں ملوث ہزاروں افراد گر فتار کیا جا چکا ہے ،چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے احتجاج کے دوارن توڑپھوڑ کا نو ٹس لیا ہوا ہے ۔