10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

وزیر اعظم نے چین کے میگا واٹ منصوبے پر نکات پیش کردیے


انٹر نیشنل

26/Apr/2019

News Viewed 1507 times

وزیر اعظم نے چین کے میگا واٹ منصوبے پر نکات پیش کردیے

وزیر اعظم عمران خان نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ”بیلٹ اینڈ روڈ فورم“ کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پانچ اہم نکات پیش کیے ہیں۔


وزیر اعظم عمران خان نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پانچ اہم نکات پیش کیے جن میں،موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں،سیا حت کو فروغ،کرپشن اور وائٹ کالر کرائمز کے خلاف مشترکہ حکمت عملی،غربت کے خاتمے کے لیے فنڈز کا قیام اور تجارت و سرمایہ کاری کے لیے ماحول بہتر بنانے کی کوششیں کی جائیں۔
مزید جانیں:وزیر اعظم کا چھوٹا سا بیان اپوزیشن نے ہنگامہ کھڑا کر دیا
پاکستان وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے معاملات کو مزید عملی فروغ دیا جائے گا۔ پاکستا اور چین کے تعلقات مزید وسیع کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کے بعد گوادر اب دنیا کا بہت اہم سی پورٹ بن چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ”ون بیلٹ ون روڈ“منصوبہ کو سیاحت دینے کے لیے اہم فروغ ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں