10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

کر ینہ کا سیف علی خان کو سنی لیون کے شو ہر سے ملنے کا مشورہ


شوبز

21/Dec/2018

News Viewed 2256 times

کرینہ کپور ان دنوں اپنے ریڈیو شو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

کرینہ کپور نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان کو سنی لیون کے شوہر سے ملنا چاہیے بیبو کرینہ کپور نے شادی کے بعد اب تک صرف ایک ہی فلم 146ویر دی ویڈنگ145 میں کام کیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں جس کی وجہ ان کا بیٹا تیمور علی خان ہے جسے چھوٹی سی عمر میں ہی بے پناہ شہرت حاصل ہے جب کہ اب کرینہ نے فلموں کے بعد ریڈیو پر بھی آنے کا فیصلہ کیا ہے کرینہ کپور نے رواں ماہ ریڈیو شو کا آغاز کیا ہے جس میں وہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو مدعو کرکے ان کی زندگی سے متعلق دلچسپ سوالات پوچھیں گی، اپنے پہلے ریڈیو شو میں کرینہ نے خوبرو اداکارہ سنی لیون کو مدعو کیا اور ان سے دلچسپ سوالات کیے۔

مزید پڑھیں:بھارتی کے بجا ئے پا کستا نی ہوتا تو بہتر تھا


کرینہ کپور نے سنی لیون سے ماں بننے کا تجربہ شیئر کرنے کا کہا اور ان کے شوہر سے متعلق پوچھا جس پر سنی لیون نے جواب دیا کہ وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں کیوں کہ ان کے شہور ڈینیل ویبر بچوں کو سبنھالنے میں ان کی بہت مدد کرتے ہیں اور بچوں کے کپڑے تبدیل کرنے سے لے کر ان کو کھلانے پلانے میں بھی بھرپور ساتھ دیتے ہیں، جس پر میزبان نے خواہش ظاہر کی کہ وہ چاہتی ہیں ان کے شوہر سیف علی خان کو ایک بار ڈینیل ویبر سے ملنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں