18/Apr/2019
News Viewed 1592 times
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد جی 13 میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے آج اسلام آباد میں جی 13 میں پاکستان کی سب سے بڑی ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح کر دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے افتتاح کے دوران خطاب میں کہا کہ اس سکیم کو بنانے کے لیے بہت جدوجہد کی گئی ہے میں پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانا چاہتا ہوں ،کیونکہ فلاحی ریاست کمزور طبقے کی ذمہ داری لیتی ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم آفس کی چیزیں بھی نیلام ہوں گی
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا یہ کام اگر اتنا آسان ہوتا تو پہلی حکومتیں بھی کر لیتی مگر انہوں نے ملک کو لوٹا اور عوام کا پیسہ کھایا مگر ہم ایسا نہیں کریں گے ہماری حکومت کو پہلے دن ہی ناکام بتایا گیا تھا مگر میں نے اپنی جدوجہد جاری رکھی اور آگے بھی رکھوں گا ۔نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ابھی اسلام آباد میں شروع ہوئی ابھی یہ پورے پاکستان میں بنائی جائے گی اور غریب عوام کو بہتر مستقبل دیا جائے گا ان کو اپنے گھر دیے جائیں گے اور میں اس کے لیے تیار ہوں۔