10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

لالہ رخ نے بچوں کی سائنسی تعلیم میں نیا طریقہ کار وضع کیا


تعلیمی

05/Apr/2019

News Viewed 1829 times

لالہ رخ نے بچوں کی سائنسی تعلیم میں نیا طریقہ کار وضع کیا

لالہ رخ ایک سائنس کمیونیکٹرہیں اور یہ اپنی ٹیم کے ساتھ مختلف سکولوں میں جا کر بچوں کو نہ کہ سائنس کے متعلق سمجھاتی ہے بلکہ انکو تجربہ کر کے بھی دکھاتی ہے۔

لالہ رخ سوشل انٹر پرائز ’سائنس فیوز ‘ کی بانی ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ ہم سکولوں میں پروگرام صرف اس وجہ سے کرتے ہیں کہ بچے سائنس کو صرف پڑھے ہی نہ بلکہ تجربے کر
کء دیکھیں کہ سائنس کیسے ہماری روزمرہ کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

لالہ رخ ایک سائنس کمیونیکٹر ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ بچوں کو سکھاتی ہیں کہ کیسے سائنس کی مدد سے ہم اپنی زندگی کے روزمرہ کے کاموں کو سر انجام دے سکتے ہیں۔لالہ

رخ کا کہنا ہے کہ میں بچوں کو صرف سکھانا نہیں چاہتی بلکہ ایسا بنانا چاہتی ہوں کے وہ سوال کریں اپنی سوچ کے مطابق چلیں انہیں ہر طرح کی سرگرمیوں سے نوازا جائے بچوں پر کسی قسم کی سختی نہ کی جائے۔

مزید جانیں:وزیر ہائر ایجوکیشن اور اساتذہ کے درمیان مذاکرات کامیاب

لالہ رخ نے اپنی تعلیم ناروے میں مکمل کی اور وہاں ایک ادارے کے ساتھ کام کیا جس میں سائنس کے متعلق مضامین میں بچوں کے لیے آسانیاں پیدا کی گئی۔

لالہ رخ کہتی ہیں مجھے اس کام میں دلچسپی ہے اور یہ میرا شوق بھی ہے مجھے وہاں اس بات کا احساس ہوا کہ مجھے پاکستان جانا چاہیے اور پاکستانی بچوں کے لیے یہ سب کرنا
چاہیے۔
لالہ رخ مختلف قسم کی سر گرمیاں ،سائنس شوز اور بچوں کے لیے مختلف پروگرامز منعقد کرتی ہیں جس میں بچوں کو سائنس کے متعلق نہ صرف پڑھایا جاتا ہے بلکہ تجربہ کر کے دکھایا جاتا ہے۔

لالہ رخ اور ان کی ٹیم نے اب تک 10,000بچوں کو سائنس کے متعلق پڑھایا اور انہیں اس کی طرف گامزن کیا ۔انہوں نے 60سکولوں میں پروگرام کیے اور132اساتذہ سے ملی ہیں۔ 
 

متعلقہ خبریں