10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

بھارتی حکومت کا صدارتی راج


انٹر نیشنل

19/Dec/2018

News Viewed 1501 times

کشمیرمیں بھارتی حکومت کا صدارتی راج لگانے کا فیصلہ

مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کی مدت مکمل ہونے پر قابض بھارتی حکومت نے وادی میں صدارتی راج کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔

آگے بھی پڑھیں: طیب اردوان کی اہلیہ کے ہاتھوں مودی کی بے عزتی


تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں گورنر راج کی مدت آج مکمل ہورہی ہے اور گورنر ستیاپال ملک کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ کے بعد قابض مرکزی حکومت نے صدارتی راج کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا, رواں سال جون میں مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں کٹھ پتلی حکومت کی اتحادی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے حکمراں اتحاد سے علیحدگی اختیار کی جس کے بعد وزیراعلیٰ محمودہ مفتی کی حکومت اسمبلی میں اکثریت کھو بیٹھی, گورنر راج کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ بلدیاتی انتخابات کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں 95.73 فیصد کشمیریوں نے بائیکاٹ کر کے بھارت اور دنیا بھر کو واشگاف انداز میں اپنا فیصلہ سنایا, اتنا کم ٹرن آؤٹ وادی میں 1951 سے اب تک کم ترین ریکارڈ ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صرف ضلع بارہ مولا میں ایک امیدوار صرف ایک ووٹ لے کر کامیاب ہوا۔

متعلقہ خبریں