10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پشاور، فرسٹ ایئر کیمسٹری کا پرچہ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل


تعلیمی

04/Aug/2021

News Viewed 972 times

پشاور، فرسٹ ایئر کیمسٹری کا پرچہ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے دوران گیارہویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ شروع ہونے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ نصر اللہ خان نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ دور دراز علاقوں میں پرچہ آو¿ٹ ہوگیا ہو،پرچہ کہاں سے اور کس طرح آو¿ٹ ہوا اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

آگے بھی پڑھیں: کراچی انٹرمیڈیٹ کے ملتوی امتحانوں کی نئی تاریخ جاری

چیئرمین بور ڈنے مزید کہا کہ مجھے خود صبح 8:45 پر پرچہ آوٹ ہونے کی اطلاع ملی، معاملے  میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

متعلقہ خبریں