10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ ،ٹرین پٹری سے اتر گئی


پاکستان

18/Mar/2019

News Viewed 2156 times

ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ ،ٹرین پٹری سے اتر گئی

روز کے معمول کی طرح جعفر ایکسپریس اپنے سفر پر گامزن تھی کہ تبھی ایک ناگوار واقع درپیش ہوا۔نصیر آباد میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئی۔ زرائع کے مطابق دھماکے سے پانچ افراد جان بحق ہوئے جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈیرہ مراد جمالی ہسپتال میں علاج کے لئے بھیج دیا گیا۔زرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس راولپنڈی سے کویٹہ جا رہی تھی کہ ربی کینال کے مقام پر ٹرین کو ریموٹ کنٹرول سے نشان بنایاگیا۔

مزید بھی پڑھیں: پاک فوج نے بھارت کا ایک جاسوس مار گرایا


دھماکہ کی شدد سے ٹرین کی پانچ بوگیاں اپنے ٹریک سے اتر گئی اور چار سو فٹ کے ٹریک کو بھی نقصان ہوا۔حادثے کی تحقیق پالیس اور قانون نافذ کرنے والی ٹیم کر رہی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں