10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

بچی سے زیادتی کے الزام میں سوتیلا باپ گرفتار


پاکستان

18/Dec/2018

News Viewed 1938 times

کراچی میں گلستان جوہر پولیس نے بچی سے زیادتی کےالزام میں سوتیلا باپ گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم اسلم نے 10 سالہ بچی سے زبردستی کی کوشش کی۔

اب یہ بھی پڑھیں: 15دہشتگردوں کو سزائے موت


اسلم نامی سوتیلے باپ نے 10 سالہ کمسن بچی سے زیادتی کرنے کی کوشش کی ،جس پر بچی نے شور مچایا،علاقہ مکینوں نے بچی کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی, پولیس نے موقع پر پہنچ کر کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے سوتیلے باپ اسلم کو فوری حراست میں لیکر گلستان جوہر تھانے منتقل کیا۔پولیس کے مطابق ملزم اسلم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کرلیا گیاہے, دوسری جانب پاک کالونی پولیس کی پاک کالونی برج پر دوران اسنیپ چیکنگ کارروائی تین ملزمان گرفتارکر لئے گئے۔ ملزم راشد،مزمل اور محسن کے قبضے سے تین پستول اورمسروقہ سامان برآمدکرلیاگیا۔

متعلقہ خبریں